Discover Muree- Beauty& Famous Spots

MurreE/مری

Murre

Murre/پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے صرف 40 کلومیٹرکے فاصلہ پر پاکستان کا سب سے  مشہور اور سب سے زیادہ وزٹ کئے جانے والا مقام مری ہے۔ صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں واقع ہے ۔ ہر سال لاکھوں افراد مری کا رخ کرتے ہیں۔ خاص دنوں جیسے عید، نئے سال، یوم آزادی وغیرہ پر تو ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد مری کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان کے دارا لحکومت اور کسی بھی بڑے شہر سے قریب ہونے کی وجہ سے مری میں ہمیشہ سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ اسلام آباد سے مری جانا نہایت آسان ہے۔ اور ایک گھنٹے کے قلیل عرصہ میں یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔  مری  سطح سمندر سی تقریباً 2300 میٹر یعنی 8000 فُٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مری سر سبز پہاڑوں اور گھنے جنگلوں کے بیچ گھرا ہوا ہے ایک تفریحی مقام ہے۔

Islamabad To Muree/اسلام آباد سے مری

اسلام آباد سے مری دو راستوں سے پہنچا جا سکتا ہے۔

پہلا راستہ بارہ کہو سے مری تک پرانی روڈ کے ذریعہ ہے۔ یہ فاصلہ بارہ کہو سے 35 کلو میٹر ہے۔ اس راستہ سے تقریبا دیڑھ گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔ یہ روڈ نسبتاً تنگ ہے۔ اور اس پر چڑھائی بھی زیادہ ہے۔

دوسرا راستہ نئی ایکسپریس وے ہے۔ یہاں سے آپ ایک گھنٹہ میں پہنچ سکتے ہیں۔ یہ کھلا راستہ ہے اور محفوظ بھی ہے۔ اس راستے سے جانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہاں زیادہ چڑھائیاں نہیں ہیں۔ اور سفر زیادہ آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن  اور نظارے بھی بہت دلکش ہیں۔

Weather Of Muree/مری کا موسم

مری کا موسم سردیوں میں نہایت سرد اور گرمیوں میں معتدل ہوتا ہے۔ مری جانے کا کوئی خاص موسم نہیں ہے۔ کیونکہ سے وفاقی دار الحکومت سے قریب ہے اس وجہ سے سارا سال یہاں سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ سردیوں میں سیاح برف باری اور سردی کا لطف اٹھانے یہاں آتےہیں اور گرمیوں میں لوگ گرمی سے تنگ آکر ٹھنڈے موسم کا مزہ لینے یہاں پر آتے ہیں۔

سردیوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر جاتا ہے ۔ یہاں پر دسمبر سے فروری کا موسم برف باری کا موسم ہوتا ہے۔ اور گرمیوں میں چونکہ یہاں معتدل درجہ حرارت ہوتا ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جاتا ہے۔ لیکن رات کو موسم ٹھنڈا ہو جا تاہے۔

Weather To Explore Murre/مری جانے کا موسم

مری جانے کا کوئی خاص موسم نہیں۔ یہاں سارا سال ہی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ البتہ دسمبر ، جنوری  میں برف باری دیکھنے کے شوقین افراد یہاں زیادہ آتے ہیں۔ اس وجہ سے اس موسم میں رش ہوتا ہے۔گرمیوں میں جون سے اگست کے مہینوں میں جب پاکستان کے میدانی اور زیریں علاقوں میں گرمی کا زیادہ زور ہوتا ہے مری میں سیاحوں میں رش زیادہ ہوتا ہے۔

موسم بہار میں مری کاحسن قابل دید ہوتا ہے۔  برسات یہاں کا سب سے  زیادہ خوبصورت موسم ہے۔ اس موسم میں یہاں اس قدر زیادہ بارش ہوتی ہے کہ سال کے ڈیٹرھ سو دن ابر آلود ہوتے ہیں اور اگست میں 28 دن بارش ہوتی ہے۔

Resdential Places In Muree/مری میں رہائش

مری کے ارد گرد سینکڑں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہوٹل، گیسٹ ہاوسز،  فلیٹ ہیں۔ مری میں ہر طرح کی رہائش اور سہولت موجود ہے۔ یہاں پر 3000 سے لر کر 50000 تک کے کمرے اور گیسٹ ہاوس دستیاب ہیں۔ آپ اپنی جیب اور سہولت کے لحاظ سے ان سے فائدہ اٹھا  سکتےہیں۔

مری میں چونکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا رش رہتا ہے اس وجہ سے یہاں پر ہر طرح کا کھانا بھی دستیاب ہے۔ پاکستا ن کے تمام روایتی کھانوں کے ساتھ فاسٹ فوڈ وغیرہ بھی دستیاب ہوتا ہے۔

Muree Famous Spots/مری کے مشہور مقامات

مری شہر اور اس کے ارد گرد بہت سے قابل دید مقامات ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر بچوں کی تفریح کے لئے بہت سے پارک اور جھولے وغیرہ بھی موجود ہیں۔

Mall Road/مال روڈ

مری کی سب سے مشہور جگہ یہاں کی مال روڈ اور جی پی او چوک ہے۔ مال روڈ عین مری کے قلب میں واقع ہے ۔ اس روڈ کے دونوں طرف دکانیں اور ہوٹل ہیں۔ یہ جگہ ہر وقت سیاحوں سے بھری ہوتی ہے۔ اگر آپ شاپنگ کے شوقین ہیں تو مال روڈ پر آپ کو ہر طرح کی سوغات اور چیز مل سکتی ہے۔ مال روڈ پر لوگ چونکہ چہل قدمی اور تفریح کی غرض سے بھی موجود ہوتےہیں اس وجہ سے یہاں ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ خاص کر دوپہر سے رات گئے تک بلکہ آدھی رات کے بعد بھی یہاں سیاحوں کا رش دن کا سا منظر پیش کرتا ہے۔

Kashmir Point/کشمیر پوائنٹ

مری سے شمال کی جانب کشمیر پوانٹ کے نام سے جگہ ہے۔ یہاں پر سے آج کشمیر کے سر سبز پہاڑوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں پت بھی سیاح کثرت سے موجود ہوتے ہیں اور مختلف طریقوں سے کشمیر کے پہاڑوں اور دیکھتے ہیں اور قدرتی حسن  سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس جگہ پر ایک ٹرین کی سواری بھی چلتی ہے جو کشمیر پوانٹ کے مختلف حصوں کی سیر کرواتی ہے۔

Pindi Point/پنڈی پوائنٹ

مری شہر کے جنوب کی جانب مری کا مشہور پنڈی پوائنٹ ہے۔ یہاں پر آپ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کا دور بلندی سے نظارہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ مشہوری یہاں موجود چیئر لفٹ ہے۔ اگر آپ مری کے پہاڑوں کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو چیئر لفٹ سے زیادہ بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔ چیئر لفٹ کا سفر بہت خوبصورت ہے۔ دو طرفہ سفر کا کرایہ 1000 روپے ہے۔

مری کے قریب کے مقامات:

مری شہر سے قریب بہت سے مقامات ہیں۔ جن میں پٹریاٹہ، ایوبیہ، نتھیا گلی، بھوربن ، چھانگا گلی زیادہ مشہور ہیں۔

Patriata/پٹریاٹہ

پٹریاٹہ جسے نیا مری بھی کہا جاتا ہے ۔ مری کے 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہ مری کا سب سے بلند مقام ہے۔ یہاں پر حکومت پنجاب کی جانب سے چیئر لفٹ اور کیبل کار کا انتظام بھی ہے۔ یہاں پر بھی مری کی طرح تمام سہولیات موجود ہیں۔ پاکستان کی سب سے طویل چیئر لفٹ یہاں ہونے کی وجہ سے یہاں پر سیاحوں کا رش رہتا ہے اور چھٹی والے دنوں میں خاص کر لفٹ اور کیبل کار کا جھولا لینے والے سیاحوں کی طویل قطار ہوتی ہے۔

Ayubia/ایوبیہ

ایوبیہ  مری سے صرف 27 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ مری سے یہاں 40 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی چیئر لفٹ کی سہولت اور ٹریکنگ کی سہولت موجود ہے۔ سر سبز پہاڑوں کے درمیان یہ  تفریحی مقام بہت سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں کی خصوصیت سر سبز پہاڑ، میدان، جنگل اور ان میں موجود بندر ہیں۔ یہاں پر آپ کو بڑی تعداد میں بندر سڑک کنارے اور جنگل میں گھومتے پھرتے اور سیاحوں کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔

Nathia Gali/نتھیا گلی

مری سے صرف 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر نتھیا گلی کا پُر افزاح مقام ہے۔ حسین اور سر سبز گھنے جنگلوں کے درمیان یہ چھوٹا سا شہر نہایت خوبصورت ہے۔ مری سے ایک گھنٹے کےسفر کے بعد یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔ یہاں کے خاموش اور سر سبز جگہوں اور پہاڑوں کے نظاے کے  ساتھ ساتھ ٹریکنک کی سہولت بھی موجود ہے۔ مشک پوری کا ٹریک سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ مری کی طرح یہاں بھی ہوٹل اور کھانوں کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔  یہاں کی خصوصیت سر سبز پہاڑ، میدان، جنگل اور ان میں موجود بندر ہیں۔ یہاں پر آپ کو بڑی تعداد میں بندر سڑک کنارے اور جنگل میں گھومتے پھرتے اور سیاحوں کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے